ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان کے چیف جسٹس نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کیا

سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان کے چیف جسٹس نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کیا

Sat, 01 Oct 2016 12:26:56    S.O. News Service

اسلام آباد، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے اگلے ماہ ہندوستان کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔’’ریڈیو پاکستان‘‘کی خبروں کے مطابق جمالی نے 21-23اکتوبر کوہندوستان میں منعقد کئے جانے والے عالمی کانفرنس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔جولائی میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباولے نے ذاتی طور پر چیف جسٹس جمالی کو ثالثی اورای ڈی کو مضبوط کرنے کے لئے قومی پہل پر کانفرنس کے لئے مدعو کیا تھا۔ہندوستانی سپریم کورٹ کو ایک خط میں جمالی نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ سپریم کورٹ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے سفارش کی ہے کہ چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کر سکتے ہیں لیکن جمالی نے موجودہ حالات کے پیش نظر ہندوستان جانے سے انکار کر دیا ہے۔جمالی کا یہ فیصلہ خاص طور پر کنٹرول لائن پر دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد کیا گیا۔


Share: